ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 31 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 85 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ضلع میں کورونا وائرس سے کل ہلاکتوں کی تعداد 100 پہنچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 31 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور 85 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5481 و فعال کیسوں کی تعداد 854 رہ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 100 افراد فوت ہوئے ہیں۔