ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا جلاس ڈپٹی کمشنر وکاس شرما کی صدارت میںمنعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے کرائے پر لی گئی 28 عمارتوں کا کرایہ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔کرایہ کے معاملات جن پر کمیٹی میں بحث ہوئی اور منظور کیا گیا وہ پولیس ، فوج ، آئی بی ، سوشل ویلفیئر ، تعلیم ، آئی ایس ایم ، صحت ، سی اے پی ڈی اور فنانس سے متعلق تھے۔ڈی سی نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ وہ تمام تازہ تشخیصوں کی ٹائٹل ویریفیکیشن جلد از جلد کروائیں ، اس کے علاوہ منصوبہ بندی کے سیکشن کو کمیٹی کے ممبروں کی بہتر تفہیم کے لیے تازہ اور نظر ثانی شدہ اندراجات شامل کرنے کے لیے کہا۔