ڈوڈہ //ڈسٹر کٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET)ڈوڈہ کی جانب سے ایجوکیشنل زون بھالہ اور بھدرواہ کے ٹیچروں کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس ورکشاپ میں ٹیچروں کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے ۔اس وورکشاپ کا اصل مقصد بھالہ اور بھدرواہ میں قائم سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ طلباء کی رجسٹریشن کو ممکن بنانا ودیگر معاملات کے سلسلہ میں تربیت فراہم کی گئی ۔ورکشاپ کے دوران ڈائٹ پرنسپل نے ٹیچروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ڈوڈہ میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے مذکورہ ادارے کی جانب سے جاری کردہ 30پوائنٹس فارمولے کو جلد از جلد لاگو کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ٹیچروں کو چاہیے کہ وہ ان اداروں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کر یں ۔