ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 140 گرام افیون و نشہ آور ادویات برآمد کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹھاٹھری پولیس نے فیگسو میں ایک ناکہ کے دوران موہن لال ولد لکھنی رام ساکنہ اودھمپور کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے ایک سو چالیس گرام افیون برآمد کی ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ ٹھاٹھری میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔وہیں ٹھاٹھری پولیس نے ایک اور کاروائی میں مصدقہ اطلاع ملنے پر کرشن لال و لال چند ساکنہ پنیالہ گندنہ کو نشہ آور ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں گرفتار کر کے ایس ایچ او امرت کٹوچ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 110 گرام چرس بھی ضبط کی ۔اس سلسلہ میں ایف آئی آر زیر نمبری 17/2022 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس درج کیا گیا ہے۔