ڈوڈہ// چناب ٹی۔وی ڈوڈہ کے کی طرف سے مشہور شاعر و ادیب مشتاق فریدی کی صدارت میں ایک نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں قصّبہ ڈوڈہ کے معروف نعت خواں حضرات جن میں مولوی منظور احمد ادھینپوری ،ظفراللہ خان ،فائز ارشد ،اشتیاق احمد دیو ،کسویٰ نور ،عاطیفہ ،آتیقہ ،محمد اکبر ملک ،عمر آفتاب ،محمد یونس عاقیب ، انور الزماں نہرو ،ابرار فاروق سروال ،نے رحمت عالم کی بار گاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔اس موقع پر چناب ٹی۔وی کے ڈائریکٹر سید ریاض احمد ،ارپن کمار ،فیضان علی ترمبو ،عابد وانی ،نے شرکت کی نصیر احمد کھوڑا نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اپنے صدارتی خطاب میں مشتاق فریدی نے ڈائریکٹر چناب۔ٹی۔وی کا شکرایہ ادا کیا کہ اْنہوں نے اس نعتیہ محفل کا انعقاد کروا کے نعت خوانی کا شوق رکھنے والوں کو اپنے جذبات کی تسکین اور عاشقان رسول کا ذِکر رسول سے اپنے دلوں کو سکون فراہم کیا۔اْنہوں نے کہا کہ حضرت محمد صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ وہ پوری انسانیت کے نبی تھے اور آپ کی تعلیمات عالمِ انسانیت کے لئے منبع رشد و ہدایت ہیں۔نعت رسول پاک میں اللہ تعالیٰ نے حضور کی تعریف فرمائی اور صحابہ کرام نے بھی آپ کی شان میں نعتیں لکھی ہیں۔نعت رسول کریم پڑھنے سے اللہ تعالیٰ بھی راضی اور خوش ہوتا ہے کیونکہ نعت اللہ تعالیٰ کے سب سے پیارے نبی کی تعریف ہے اور نعت پڑھنے سے روحانی تسکین ہوتی ہے اْنہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم سے عقیدت اور محبت ہمارے ایمان کا ایک لازمی جْز ہے اور نعت خوانی اس عقیدت اور محبت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔