ڈوڈہ میں طوفانی بارش اور بادل پھٹنے سے سراسیمگی

ڈوڈہ//قصبہ ڈوڈہ اور اس کے مضافات میں اتوار کی صبح طوفانی بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی اور پانی مکانات میں گھسنے کی وجہ سے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔فصلوں اور باغات کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔مختلف علاقہ جات کی رابطہ سڑکیں سیلاب کی نذر ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو کے رہ گیاہے۔ادھر قصبہ ڈوڈہ کے نزدیک سے گذرنے والے گھٹ نالہ میں بادل پھٹنے کی وجہ سے زبردست سیلابی ریلا آیا جس وجہ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔سیلابی ریلے کی وجہ سے گھٹ روڈ کا کچھ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوا ہے جس وجہ سے ایک وسیع علاقے کا رابطہ ضلع صدر مقام سے کٹ چکا ہے۔سیلابی ریلے کے دوران اس چار افراد نالے میں پھس گئے جن کو مقامی لوگوں اور پولیس نے بہت مشکل سے بچا لیا۔ذرائع کے مطابق لوگ حسب معمول گھٹ نالے میں پینے کا پانی لانے گئے ہوئے تھے اور کہ نالے میں سیلابی ریلا آ گیا اور وہ بیچ میں پھنس گئے۔ لوگوں نے رسّیوں کی مدد سے ا±نہیں نکال لیااور اس طرح وہ بال بال بچ گئے۔سڑک کی بحالی کا کام شد و مد سے جاری ہے اور مشینوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔بھرت روڈ اور بھاگواہ اور کاستی گڑھ سڑکیں بھی متعدد مقامات پر بند ہو چکی ہیں۔بارش اتنی شدید تھی کہ چند منٹوں کے اندر ہی چاروں طرف سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ تحصیل کاستی گڑھ کے منڈول گاو¿ں میں پی ایم جی ایس وائی سڑک میں پانی کی نکاسی کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب کا پانی سابقہ سرپنچ رشپال سنگھ ،نمبردار کلبھوشن سنگھ، اورگندھرپ سنگھ کے رہائشی گھروںمیں گھس گیاجس وجہ سے ا±ن کابڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے اور گھروں میں موجود راشن اور دیگر اشیاء تباہ ہو گئی ہیں۔پولیس پوسٹ کاستی سب انسپکٹر فردوس احمد رپورٹ کے مطابق گھروں میں سوکھی مکی کی فصل سیلاب کے پانی سے تباہ ہو گئی ہے جبکہ لوگوں کو پورے دِن سخت مشقت کا سامنا کرنا پڑا ،تب جا کر گھروں سے سیلابی پانی کو باہر نکال دیا۔