بھدروہ //ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں ایک (ایس پی او ) ہلاک جبکہ ایک ملازم زخمی ہوا ہے۔ جمعرات کے روز ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میںایک گاڑی زیر نمبر JK02CM/0885جو بھٹیا سے گندوہ جا رہی تھی شوران موڑہ کے نذدیک پہنچ کر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔ایس پی بھدرواہ نے کہا کہ حادثہ کی خبر آتے ہی پولیس ایس ایس بی اور مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمیوں کو وہاں سے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ایس پی او کو مردہ قرار دیا جبکہ فاریسٹ گارڈ کو زخمی حالت میں جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کردیا گیا۔