ڈوڈہ// 68 ویں آل انڈیا کوآپریٹو ہفتہ کی تقریبات کے موقع پر کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ ڈوڈہ نے ٹاؤن ہال بلڈنگ میں کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔پروگرام کی صدارت ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن دھنتر سنگھ کوتوال نے کی جبکہ اے ڈی سی ڈاکٹر روی کمار بھارتی مہمان خصوصی تھے۔پروگرام کا انعقادڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو عادل اقبال لون کی زیر نگرانی کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آر سی ایس نے محکمہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ایک مباحثہ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔کوآپریٹو سوسائٹیز کے کئی ممبران نے بھی خطاب کیا اور عام لوگوں کو فراہم کی گئی کامیابیوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی نے مقامی روزگار پیدا کرنے کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیوں میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیا۔ انہوں نے کوآپریٹو سوسائیٹیز کے ذریعے مختلف سطحوں پر نئے سپر بازار، ڈیری، پولٹری اور دیگر اسٹورز کھول کر روزگار پیدا کرنے اور ریونیو اکٹھا کرنے کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔چیئرمین نے کوآپریٹو سوسائٹیز کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے ان کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔