ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے مرمت حلقہ میں چوتھے مرحلے کے تحت ضلع ترقیاتی کونسل و پنچائت کے ضمنی انتخابات کے لئے پر پر امن طریقے سے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا ۔اس دوران 20181 رائے دہندگان میں سے 15753 نے اپنے رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح سے ووٹنگ کی کل شرح 75.03 فیصد رہی. وہیں سرپنچ نشست کے لئے 80.44 فیصد و پنچ نشستوں کے لئے 83.7فیصد ووٹنگ ہوئی۔اس حلقہ میں کل چھ امیدوار میدان میں ہیں جس میں بھاجپا کے سابق وزیر شکتی راج پریہار و کانگریس ،نیشنل کانفرنس و پی ڈی پی کا مشترکہ امیدوار بھی شامل ہیں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے و ایس ایس پی ممتاز احمد نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
صوبہ جموں میں پولنگ کا میلہ ،چناب سے پیر پنچال تک بھاری رائے دہی
نیوز ڈیسک
جموں// ضلعی ترقیاتی کونسل اور پنچایت ضمنی چنائو کے چوتھے مرحلہ کے تحت جموں صوبہ میں اوسطاً 69.31فیصد ووٹران نے ووٹ ڈالے جن میں پونچھ ضلع میں سب سے زیادہ یعنی 75.42فیصد ووٹ ڈالے گئے جبکہ ڈوڈہ ضلع میں 75.03ووٹران نے اپنے حق کا استعمال کیا ۔ اسی طرح رام بن ضلع میں 67فیصد پولنگ ہوئی جبکہ جموں صوبہ میں سب سے کم ووٹ اودھمپوریعنی59.90فیصد ڈالے گئے۔