ڈوڈہ //ڈوڈہ سے پیر کے روز کوؤڈ 19 کے 43 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور 61 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 3 اموات ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 43 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور خانہ قرنطینہ میں رکھے گئے 61 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد1082 پہنچ گئی ہے جن میں سے 1014 کو خانہ قرنطینہ و 68 افراد کو ہسپتال آئسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔اس دوران پچھلے چوبیس گھنٹوں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں تین اموات ہوئیں ہیں جس میں سے گندوہ کے صوتی گاؤں کی 66 سالہ خاتون کی اتوار کی شام جی ایم سی میں موت ہوئی وہیں پیر کے روز بانہال سے 65 سالہ بزرگ و مہلوری ڈوڈہ سے 70 سالہ خاتون کی موت ہوئی ہے اور اس طرح سے ضلع میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔