ڈوڈہ بٹوت سڑک حادثہ میں 1خاتون ہلاک، نوجوان زخمی

ڈوڈہ//ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اورایک جوان زخمی ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح جموں سے بھدرواہ جارہی ایک سوٹ کار زیر نمبری JK02CC-8873عسر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر شاہراہ سے نیچے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ببیتہ منہاس زوجہ کرشن لال ساکنہ بھدرواہ ہلاک ہوئی اور ریہان ولد کرشن لال زخمی ہوا۔اس دوران پولیس و مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور مہلک خاتون و زخمی نوجوان کو پی ایچ سی عسر منتقل کیا جہاں پر طبی لوازمات مکمل کرکے انہیں وارثین کے سپرد کیا گیا۔