عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ڈوڈہ اور لیہہ میں گذشتہ 72گھنٹوں کے دوران کم شدت والے 6لگاتار آنے والے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے ڈوڈہ میں پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.6 تھی اور ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں اسے محسوس کیا گیا۔دوسرے زلزلے کی شدت 3.0رہی لیکن اسے زیادہ علاقوں میں محسوس نہیں کیا جاسکا۔تیسرے زلزلے کی شدت 2.9تھی۔ تینوں زلزلوں کے جھٹکوں کے دوران مکانوں کے در و دیوار ہل گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ادھرگزشتہ 4 دنوں میں لیہہ، لداخ میں بھی 3 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔یہاں پہلے زلزلے کی شدت 2.6 ، دوسرے کی شدت 3.2 اور تیسرے زلزلہ کی شدت 3.0 تھی۔یہاں بھی لوگوں میں کوخوف و ہراس پھیل گیا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔