ڈون واری تیری پورہ گزریال میں 19روز سے بجلی نہیں

کپوارہ//کرالہ پورہ کے مضافاتی دیہات ڈون واری تیری پورہ گزریال گزشتہ19روز سے بجلی سپلائی سے محروم ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ29نومبر کی شب کو ڈون واری میں نصب بجلی ٹرانسفارمر میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے مزکورہ ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ دوسرے روز محکمہ بجلی کے فیلڈ عملہ نے نقصان ذدہ بجلی ٹرانسفارمر کو کپوارہ میں قائم ورکشاپ میں مرمت کر کے دوبارہ نصب کیا اور بجلی سپلائی بحال کی، تاہم ایک روز کے بعد ہی مزکورہ بجلی ٹرانسفارمر دوبارہ خراب ہو گیا اور اس سے ورکشاپ میں ٹھیک کرنے کی غرض سے لیا گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 17روز گزر جانے کے باجود بھی بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کیا گیا، جس کے باعث مزکورہ آبادی شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ،جبکہ امتحانات میں شامل طلبہ کی تعلیم بھی متا ثر ہو رہی ہے ۔مقامی لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ خراب شدہ بجلی ٹرانسفارمر کو فوری طور ٹھیک کر کے لوگو ں کو بجلی سپلائی فراہم کریں تاکہ سردیو ں کے ان ایام میں لوگو ں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔