ویری ناگ/عارف بلوچ/ڈورو شاہ آباد میں معمول کی زندگی بحال ہوگئی۔چار روز تک مسلسل ہڑتال کے سبب جمعرات کو دکانیں ،دفاتر کھل گئے ،جبکہ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی آمدرفت بحال ہوگئی ۔ہائر اسکینڈری اسکول ڈورو کے بغیر تمام اسکول و کالج کھل گئے ۔اس بیچ مہلوک سجاد احمد راتھر کے آبائی گھر سہہ پورہ میں تعزیت کر نے والے افراد کا تانتا بندھا رہا ۔اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مجالس کا انعقاد ہوا ۔