ڈورو//ڈورو میں 2 سالہ بچی گہرے گھڑے میں گر کر لقمہ اجل بن گئی ہے۔جمعرات کی شام نوپورہ ڈورو میں اس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں 2 سالہ شاہینہ اختر دختر محمد الطاف خان نامی کمسن بچی گھر سے چند گز دور گہرے کھڈے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔شام دیر گئے معصوم بچی کو نم آنکھوں سپرد لحد کیا گیا۔