اننت ناگ//بمڈورہ ڈورو میں محکمہ وائلڈ لائف نے بھاری بھر کم ریچھ کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا۔ریچھ نے گذشتہ کئی ہفتوں سے اس علاقہ میں خوف و دہشت مچائی تھی جس کے سبب مقامی آبادی میںخوف و ہراس پھیل گیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف اننت ناگ کی ایک ٹیم نے پنجرہ لگا کر اُسے پکڑ لیا اور بعد میں جنگل میں چھوڑ دیا،جس سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔
ڈورو میں ریچھ زندہ پکڑا گیا
