بارہمولہ//ڈنگدارہ کریری سپر لیگ کاآغاز ہوگیا ہے اور افتتاحی میچ ڈی سی سی ڈنگدارہ نے جیت لیا۔ ڈی سی سی ڈنگدارہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 176رن بنائے۔ یاور نے شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے70رن سکور کئے۔ میچ جیتنے کیلئے پویلن میں اتری یونائٹڈ دولت پورہ ٹیم نے پہاڑ جیسے سکور کو بنانے کیلئے جی توڑ کوششیں کیں اور کھلاڑیوں نے کھیل کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے داد حاصل کی۔ مخالف ٹیم کے بالروں نے بلے بازوں کوآوٹ کرنے کیلئے شاندار گیند بازی کی اور یونائٹڈ دولت پورہ ٹیم کو مقررہ ہدف پورا کرنے سے روک دیا۔ یونائٹڈ دولت پورہ ٹیم 17رنوں سے میچ ہار گئی۔ڈی سی سی ڈنگدارہ کے ہرفن مولا کھلاڑی یاور نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور مرد میدان کے اعزاز سے نوازی گیا۔