جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے امر ناتھ لنگر والوں کو لنگر منعقد کرنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف احتجاج منعقد کیا اور گورنر ستیہ پال ملک ،جو کہ شری امر ناتھ شرائن بورڈ کے چیر مین بھی ہیں ،کو اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔یک پریس بیان میںڈمپل نے کہا ہے کہ انتظامیہ ملی ٹینٹوں سے کوف زدہ ہیں ،جسکی وجہ سے لنگر منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔اسکے علاوہ یاترا کی حوصلہ شکنی کیلئے فقط 500یاتریوں کو روزانہ یاترا کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔انہوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ لنگر منعقد نہ کرنے کے حکم کو واپس لیا جائے اور لنگر منعقد کرنے والوں کے ساتھ تعاون کیا جائے،تاکہ وہ مفت لنگر کا اہتمام کریں۔انہوں نے انتظامیہ سے یاترا خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کیلئے تیار رہنے کی اپیل کی۔انہوں نے یاتریوں کیلئے بہتر طبی سہولیات ،صفائی و ستھرائی ،بجلی ،پانی کی معقول سپلائی یقینی بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے یاتریوں کو معقول سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے یاتریوں کی رجسٹریشن میں کمی کے اسبا ب کا پتہ لگانے کی بھی اپیل کی، تاکہ زیادہ سے زیادہ یاتری اپنی رجسٹریشن کیلئے آگے آئیں گے۔انہوں نے شری امر ناتھ جی یاتریوں کی گاڑیوں کو لکھن پور اور بن ٹول پلازہ پر ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی بھی اپیل کی۔مظاہریں میں شام سروپ گپتا، ہربنس ٹنڈن ، وجے کھجوریہ، دیو کمار پڈوترہ، منجیت آنند، انیل ابرول، اوم پرکاش ،سچین سوئی، چونی لعل بھٹ و دیگران بھی شامل تھے۔