سرینگر//سرینگر کے شہرہ آفاق ڈل جھیل میں ہفتے کو ایک15سالہ بچہ نہانے کے دوران غرقآب ہوا۔یہ دلدوز حادثہ رعنا واری کے جوگی لنکر علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ بچہ جھیل میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نہارہا تھا اور وہ اچانک غرقآب ہوا۔اُس کو پانی سے نکال کر غوثیہ اسپتال خانیار پہنچایا گیا جہاں داکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
مذکورہ بچے کی شناخت کفایت احمد ساکن جوگی لنکر کے طور کی گئی ہے۔