سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل یہاں ایک میٹنگ کے دوران جھیل ڈل میں رہائش پذیر کنبوں کی باز آباد کاری کے عمل کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں وی سی لاوڈا، اے ڈی سی سری نگر ، جوائنٹ ڈائریکٹر انوارنمنٹ اینڈ ریموٹ سنسنگ ،کلکٹر لاوڈا، انفورسمنٹ افسران ، تحصیلدار و دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے۔میٹنگ کے دوران جھیل ڈل میںرہائش پذیر کنبوں کی باز آباد کاری کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ باز آباد کاری عمل میں تیزی لائیں ،فیلڈ سروے مکمل کریں اور جھیل ڈل کی جیو ٹیگنگ جلد از جلد یقینی بنائیں۔