جموں//جموں یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر کے زیراہتمام منعقدہ ’ڈسپلے یورٹیلنٹ ‘ایونٹ میں کلاسیکل ڈانس اور الیوکیوشن کے مقابلے منعقدہوئے۔اس دوران ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر ستنام کور، ایسوسی ایٹ ڈین (ایس ڈبلیو) ڈاکٹر انوپما ووہرا، اسسٹنٹ ڈینس (ایس ڈبلیو) ڈاکٹر پرمل کمار اور ڈاکٹراے آر منہاس وفیکلٹی ممبران ،طلباء اوراسکالرس موجودتھے۔اس موقعہ پر کلاسیکل ڈانس مقابلوں میں گورنمنٹ کالج فاروومن گاندھی نگرکی طالبہ سہج جین کواول، انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈفائن آرٹس کی رکشاگڈیااورانکیتا یادوکوبالترتیب دوسرااورتیسراانعام عطاکیاگیا۔اس موقعہ پر وی این کوہلی، پریتی اورپربھ جوت کورججز اورڈاکٹرششی پربھا ٹیچرانچارج تھے۔الیوکیوشن زمرے میں ’سیواینوائرنمنٹ ،روڈسیفٹی ،سوشل میڈیا ، چینجنگ ویلیوز جیسے معاصرموضوعات امیدواروں کودیئے گئے تھے جس کے تحت ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے انیمیش تیواری کو اول ، پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے ہرنیت سنگھ کودوسراجبکہ جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ کی پشپادیوی کوتیسراانعام دیاگیاجبکہ سرٹیفکیٹ آف میرٹ بزنس سکول کے ساحل بلوترہ کودیاگیا۔اس دوران جی ڈی سی ادھم پور کے اخترحسین ، پروفیسرللت مگوترہ، پروفیسرپونم دھون اورابھی منیو دیوسنگھ بلاوریہ ججزجبکہ ڈاکٹروشو رکشاٹیچرانچارج تھے۔