سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میںمنگل کو ڈسٹرکٹ SILAMBAMچمپئن شپ پلوامہ2022-23منعقدہوئی پہلی بار منعقد ہوئی جس میں علاقے کے مختلف تعلیمی زونوں سے تعلق رکھنے والے الگ الگ عمر کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کرنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایاکہ جو بچہ یا نوجوان کھیل کود میں حصہ لے رہے ہیں وہ اپنے مہذب طور طریقوں سے دور سے پہچانا جاتا ہے ۔ایسو سی ایشن کی صدر سائمہ منظور نے بتایا کہ یہ کھیل بلکل نئی ہے اور بچوں کی ایک بڑی تعداد یہاں آئی ۔ انہوں نے بتایا بہت جلد اس کھیل کا مقابلہ تامل ناڈو میں منعقد ہو رہا ہے جس کے لئے بچوں کو منتخب کرنا ہے ۔
ڈسٹرکٹ SILAMBAMچمپئن شپ | ترال میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک