ممبئی//جیو سنیما،جیو ڈجٹل ایپ اورڈزنی انڈیا نے اکٹھے ہوکرشائقین سنیماکیلئے ڈزنی،پکسل،مارول،اورلیوکاس فلمیں جیوکااستعمال کرنے والے سبھی عمر کے لوگوں کیلئے لانے کا بندوبست کیا ہے۔پہلی بار جیو ایپ پر ڈزنی کامواد جس میں فلمیں،انیمیشن ،سیریزاور کارٹون شامل ہیں ،کا خصوصی صفحہ ہوگا۔اس اشتراک سے جیو کااستعمال کرنے والوں کو ڈزنی کی کلاسکس،پکسل انیمیشن،مارول کی فلمیں اوراسٹاروارز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی فلموں کا مواددیکھنے کو ملے گا۔مواد میں جیو سنیماڈزنی کی جنگل بک ،لائن کنگ،اور مشہورزمانہ سلسلہ وار کہانیاں جیسے سنڈریلا،سنووایٹ،اور سیون ڈوارفس ،سلیپنگ بیوٹی شامل ہیں.۔حنامونٹااور ڈیسنڈنٹس بھی ڈزنی کے مداحوں کو اب جیو سنیما پر دیکھنے کو ملے گا۔جوانوں کیلئے مکی مائوس،روڈسٹر ریسر،ڈک ٹیلزکے علاوہ انیمیشن سیریز گجو بھائی بھی مواد میں مہیا ہے ۔جیو سنیما آن ڈیمانڈ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے ۔اس میں ایک لاکھ گھنٹوں تک دیکھنے کا مواد دستیاب ہے ،جس میں ٹی وی شو،موسیقی،کلپس،ٹریلرس اوردیگر شامل ہیں۔گاہک اپنی پسند کی زبانوں میں فلموں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔جن میں انگریزی، ہندی، تمل، کناڈا، مراٹھی، گجراتی، بھوجپوری، ملیالم وغیرہ شامل ہے ۔جیو سنیما کے خیرمقدمی صفحے پرڈزنی تک رسائی کیلئے خاص سیکشن موجود رکھا گیا ہے۔