جموں//جسٹس علی محمد ماگرے، جج، جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ پر جانکاری پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد عدالیہ اور انتظامی اداروں کو مستحکم بنانا ہے۔دو روزہ جانکاری پروگرام جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکاڈمی نے انصاف کی فراہمی نظام سے وابستہ تمام متعلقین کی ایکٹ سے متعلق لازمی اہلیت کو بہتر بنانے کے مقصد سے کیا ہے۔تقریب میں جسٹس( ریٹائرڈ) حسنین مسعودی، ڈائریکٹر جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکاڈمی عبدالرشید ملک، پون کوتوال پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال اور اسسٹنٹ کنٹرولر ڈرگس موجود تھے۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے جسٹس ماگرے نے جانکاری پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانکاری پروگرام کا مقصد فوڈ سیفٹی معیار، فوڈ سیفٹی منیجمٹ سسٹم اور دونوں قوانین سے دیگر معاملات کے بارے میں لازمی جانکاری فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانکاری پروگرام کے بعد شرکاء ان قوانین کے رہنما خطوط اور دیگر معاملات سے متعلق مفصل جانکاری حاصل کر کے فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ایکٹ اور ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی بہتر عمل آوری کلو یقینی بناسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل افسران کی موجودگی سے اس پروگرام کی اہمیت و افادیت ظاہر ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کی عمل آوری میں سرعت لائی جانی چاہئے اور متعلقہ حکام کو ایکٹ کی موثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے ان قوانین کے میکانزم سے مکمل طور آشنا ہونا لازمی ہے تا کہ غذائی میں ملاوٹ پر روک لگائی جاسکے۔