ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ | جموں بین الاقوامی سرحد سے برآمد

جموں//جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے مضافات میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پھلیاں منڈل نامی علاقے میں گزشتہ رات دیر گئے ایک پیکٹ برآمد کیا ہے جس سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ایئر ڈراپنگ کا یہ واقعہ گزشتہ نصف شب کو پیش آیا ۔انہوں نے کہا: 'اطلاع ملنے پر پولیس ایک ٹیم پھلیاں منڈل پہنچی جہاں لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ فضا میں گردش کرنے والی کسی چیز، بظاہر ڈرون، کی آوازیں سننے سے ان کی نیند ٹوٹ گئی'۔ان کا مزید کہنا تھا: 'تلاشی آپریشن کے دوران علاقے میں ایک پیلے رنگ کا پالیتھیں برآمد ہوا جس کے اندر سے اسلحہ و گولہ بارود بشمول ایک رائفل اور تین میگزینیں ملیں'۔