ڈوڈہ //ڈبلیو ایف او نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کا وفد ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما سے ملاقی ہوا اور انہیں کئی عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ تحصیل صدر بھالہ شارق ملک و کوآڈینیٹر خالد ملک و ابرار ملک کی قیادت میں وفد نے جہاں لوگوں کے مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا ،وہیں محکمہ دیہی ترقی میں ہورہی مالی بدعنوانی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ڈبلیو ایف او نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں مرکزی معاونت والی اسکیموں میں ہیرا پھیری کرکے محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین و پنچائتی نمائندگان غریب عوام کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔ ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا اس معاملے میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔