سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ورکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شیوراتری کے تہوار پر پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیوراتری کا تہوار پنڈت برادری کا قدیم اور پوتر تہوار رہا ہے اور اِس تہوار پر اہل کشمیر پنڈت برادری کو مبارکباد ی پیش کرکے اپنے بھائی چارہ کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے دن اور تہوار اخوت اور پیار و محبت کا درس دیتے ہیں۔ انہوںنے مزیدکہا کہ پنڈت برادری ہمارے سماج کا لازمی جُز ہیں اور اِن کے بغیر کشمیریت نامکمل ہے۔ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کی جلد وطن واپسی کیلئے دعا کی۔ درایں اثنا پارٹی کے نائب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، صوبائی صدر جموں دویندر رانا،صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون ، حسنین مسعودی، شمیمہ فردوس ، عرفان احمد شاہ، سکینہ ایتو، شیخ اشفاق جبار اور عمران نبی ڈار نے پنڈت برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔