سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آثار شریف درگاہ حضرتبل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے چرار شریف جاکر وہاں درگاہِ حضرت علمدار کشمیر شیخ نور الدین نورانیؒ پر حاضری دی۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈرعبدالرحیم راتھر تھے۔