سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بابا نظام الدین کیانویؒ کے سالانہ عرس پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی بدولت ہی کشمیر کا چپہ چپہ اسلام سے منور ہوا اور ان کی عظیم اور ملی کوششوں کی وجہ سے ہی ریاست کے مسلمان قرآن و حدیث سے روشناس ہوئے۔ڈاکٹر فاروق نے بزرگان دین کی درگاہوں کو کشمیر میں ملی ثقافت،اسلامی تہذیب و تمدن کے گہوارے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین کیانوی ؒ نے ریاست کے آر پار کے علاوہ برصغیر میں بھی تبلیغی خدمات انجام دئیے اور انکی تعلیم و روحانی کمالات ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔اس دوران سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی عرس پرمبارکباد دی۔