سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے بلاک صدر منڈی پونچھ عبدلاحد بٹ کے والد خواجہ حبیب اللہ بٹ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ پارٹی کے صوبائی صدر دیوندر سنگھ رانا اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔