عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ//صحت مندطرززندگی کوفروغ دینے اور نوجوانوں میں کھیلوں کے ہنر کوکھوج نکالنے کیلئے غلام محمدجان یادگاری ٹی۔20ٹورنامنٹ شروع ہوئی جس میں 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کاسابق وزیراعلیٰ جموں کشمیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں افتتاح کیا۔ریاض مدنی ،شعیب مغل ،اصغر علی ،عمران شاہ اور دیگر نے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ہے اور اس کا مقصد نوجوانوں میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ،تاکہ وہ جسمانی کسرت میں مشغول ہوکر صحت بنائیں۔افتتاحی تقریب پرسابق ایم ایل سی جہانگیر حسین میر،سابق ایم ایل اے اعجازجان بھی موجودتھے ،جنہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں میں کھیل کودکوفروغ دینے پرزوردیا۔اس کے علاوہ اس موقعہ پربھاگ حسین راٹھور،پیرنثار شاہ،پیرخورشید شاہ،شیخ افضل،معشوق خان،بشیرنائیک،غلام حسین بھٹی،راجوٹھاکور،نریندرسنگھ تلوار،نوین سنگھ ،پروندرسنگھ ،عبدالرزاق،رحیم داٹ، جاویدلون،اورسونوسنگھ بھی موجودتھے۔غلہ محمدجان یادگاری ٹی۔20ٹورنامنٹ کھیل ٹورنامنٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔یہ پونچھ کے عوام کانوجوانوں کے ہنر کوتسلیم کرنے کاعزم ہے۔اس ٹورنامنٹ کے ذریعے مہتمم اور حمایتی نئی نسل کو صحت مندطرززندگی اپنانے کی طرف راغب کریں گے۔