جموں//سیکریٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، باز آباد کاری اور تعمیر نو ڈاکٹر فاروق شاہ نے ایک میٹنگ کے دوران محکمہ میں التوا میں پڑے کورٹ کیسوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اس موقعہ پر سیکرٹری موصوف کو محکمہ سے متعلق مختلف کورٹ کیسں کے نمٹارے میں حائل رکاوٹوں اور وجوہات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ فاروق شاہ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام التوا میں پڑے کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے اقدامات کریں ۔