اجمیر // سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اجمیر شریف درگاہ میں جمعرات کو حاضری دی۔انکے ساتھ دیوندر رانا بھی تھے۔ڈاکٹر فاروق نے درگاہ میں زیارت کی اور انہوں نے اس موقعہ پر مزار پر چادر بھی چڑھائی جس پرقرانی آیات لکھی گئی تھیں۔ ڈاکٹر فاروق نے درگاہ پر ملک کے عوام کیلئے امن اور خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔