سری نگر// جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے ترجمان ڈاکٹر غلام مصطفی خان نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہ فیصل سمیت دیگر محبوس سیاسی لیڈروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا،’’ہم حکومت کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہماری حکومت وقت سے گذارش ہے کہ وہ اسی طرح دور اندیشی کا مظاہرہ کرکے ڈاکٹر شاہ فیصل اور دیگر سیاسی لیڈروں کو رہا کرے‘‘۔ڈاکٹر شاہ فیصل کی نظر بندی کوغیر جمہوری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موصوف چیئرمین کو بغیر کسی جرم کے نظر بند رکھا گیا ہے۔