سرینگر//ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر رورل لائیولی ہُڈ مشن کا چارج سنبھال لیا جسے عرف عام میں یو ایم ای ای ڈی کے نام سے جانا جاتا ہے۔چارج سنبھالنے کے فورا ًبعد اس نے مشن کے تمام اَفسران اور ملازمین کی ایک میٹنگ طلب کی۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر آر ایل ایم کشمیر ساجد یحییٰ نقاش نے مشن کے مختلف خدو خال پرروشنی ڈالی۔مشن کے ڈائریکٹر نے زور دے کر کہا کہ مشن کا اصولی مقصد دیہی خواتین کے لئے معاش کے علاوہ معاش کے خواہشمند کاروباری افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانا ، انہیں مالی خدمات کا قرض دینا اور مختلف محکموں یا سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ توسیع کی جانے والی خواہش مند خواتین کو سیلف ہیلپ گروپوںمیں منظم کرکے مختلف انٹرپرینیورشپ سکیموں میں تبدیل کرنا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ قریباً 120 بلاکوں میں سے مشن 96 بلاکوں میں عمل درآمد کر رہا ہے اور اس سال 14 مزید بلاکوں کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ مشن کے تحت تقریبا ً 3.95 دیہی خواتین پر مشتمل 46000 ایس ایچ جی تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ایس ایچ جیز کو تقریبا ً600 کروڑ روپے کی کریڈٹ رقم قرضہ دیا گیا ہے جس میں 1.04 کروڑ روپے کی اِنٹرسٹ سبونشن ہے۔ ان ایس ایچ جی ممبروں کو پردھان منتری سرکھشا بیمہ یوجنا اور پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا کے تحت حادثاتی اور لائف اِنشورنس کوربھی فراہم کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس مشن کے پاس 9000 دیہی گھرانوں پر مشتمل 85000 ایس ایچ جیز کے انعقاد کا ہدف ہے جس کے لئے کل 755.32 کروڑ روپے کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔انہوں نے اَفسران کو آبادی کے سب سے زیادہ کمزور طبقے کی ترقی کے لئے لگن کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔