سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کشمیر میں کام کرنے والے ڈاکٹروں میں طبی ضوابط کی تربیت کی کمی ہے۔ ڈاک صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے کہا ہے کہ تربیت کے دوران ڈاکٹروں کو میڈیکل ضوابط کی تربیت نہیں دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ضوابط وہ بنیادی اصول ہیں جن پر ایک ڈاکٹر کو عمل کرنا لازمی بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتائو مریض کو ٹھیک کرنے میں اتنا ہی مدد گارثابت ہوتا ہے جتنی ادویاب مددگار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریض اسپتال سے غیر مطمئن ہوکر نکلتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر مریضوں کی کوئی بات نہیں سنتے، ان سے بات نہیں کرتے اور نہ ہی ان سے بات کرتے ہیں۔ڈاک صدر نے کہا کہ طبی ضوابط کو ڈاکٹروں کے نصاب میں شامل کرکے مریضوں کے تئیں ان کے رویے کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے تاکہ لوگوں کو طبی نظام پر یقین بحال ہو۔