سری نگر// نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ نے غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے سرفراز کرنے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ غلام نبی آزاد کو اس اعزاز کے لئے منتخب کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ اُنہوں نے لوگوں کے لئے بہت اچھے کام کئے ہیں۔اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے بطور کانگریس لیڈر، سیاستدان اور بطور وزیر لوگوں کے لئے بہت کام کئے ہیں ۔ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ غلام نبی آزاد بہت اچھے انسان ہے اور اُنہوں نے ملک کی خاطر بہت اچھے کام کئے ہیں۔