سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبدللہ نے بدھ کی صبح مرحوم ڈاکٹر متو کے مقبرہ پر حاضری دیکر اُن کے حق میں مغفرت دعا کی ۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر عمر عبد اللہ ،معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال اور مظفر احمد شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔اس دوران ڈاکٹرعبد اللہ نے درگاہ حضرت شیخ بہائو الدین گنج بخش اور حضرت سید شاہ کرمانی پر بھی حاضری دی۔