پروگراموں کو بر وقت مکمل کرنے کی ضرورت پر زور
رام بن //وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کی قیادت میں رام بن میں دشا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طارق حُسین گنائی ایڈیشنل ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنررویندر سادھو ،چیف پلاننگ افسر اتم سنگھ و دیگر ضلع و سیکٹورل افسروںنے شرکت کی۔اجلاس میں مرکزی معاونت والی سکیموں قومی شاہراہ اور ریلوئیز کی کاموںکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے ڈاکٹرجتندر سنگھ نے ترقیاتی سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے لئے ایک موثر میکنزم تیار کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے پروجیکٹوں کی بر وقت تکیمل کیلئے مدتی جائزہ اجلاس منعقد کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے سکیموں کو لاگو کرنے میںمزید لگن سے کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے متعلقہ ایجنسیوں سے دستیاب فنڈز کا بر وقت مناسب استعمال کرنے کی ہدایت دی، تاکہ اسکے تخمینہ میں اضافہ کو روکا جا سکے۔انہوں نے افسروں کو بر وقت قسط جاری کرنے کے لئے یو سیز پیش کرنے کی ہدایت دی۔اس سے قبل ڈی سی نے پائور پوائنٹ پیش کرتے ہوئے فزیکل اورمالی حصولیابیوں کی کارکرکردگی پیش کی۔ڈاکٹر جتندر نے صلاح دی کہ پہل کی ہوئی کامیاب کہانیوں کی تصاویر کے ساتھ استفادہ حاصل کرنے والوں میں تشہیر کی جائے ۔انہوں نے زمین کے معاوضہ کیسوں اور فارسٹ کلیرنس معاملات کو جلدی سے نمٹانے کی ہدایت دی۔