ترال//ترال کے ڈاڈسرہ گائوں میںجموں و کشمیر بینک شاخ کے محافظ پر نا معلوم افراد نے کلہاڑی سے حملہ کیا اورآنکھوں پر مرچ پاوڈر لگا نے کے بعد اسکی بارہ بور بندوق اڑا لی ۔اس دوران پولیس نے سی سی فوٹیج حاصل کرکے حملہ آور کی تلاش تیز کر دی ہے۔یہ واقعہ سنیچر کی صبح ساڑے دس بجے کے قریب پیش آیا۔بینک گارڑ شوکت احمد ساکن سیموہ ترال کلہاڑی سے حملہ کے دوران زخمی ہوا۔واقعہ کی وجہ سے بینک شاخ میں کچھ وقت تک ہلچل مچ گئی اور ملازمین خوف ہراس میں مبتلا ہوئے۔اس دوران واقعے کے فوراً بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے ڈاڈسرہ پہنچ کر صورتحالکا جائزہ لیا۔پولیس نے کیس درج کر کے حملہ اور کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے۔