عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// عالمی معیار کے ایئر کنڈیشننگ سلوشن فراہم کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ڈائیکن ایئرکنڈیشننگ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے سرینگر میں اپنا نیا ڈائیکن سلوشن پلازا ’وادی ایئرکن‘بٹہ مالو میں قائم کیا ۔نیا ڈائیکن سلوشن پلازا ایک ایسے ون اسٹاپ مرکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے جہاں گھریلو صارفین، کاروباری ادارے، آرکیٹیکٹس، کنسلٹنٹس، بلڈرز اور چینل پارٹنرز ڈائیکن کے جدید ایئر کنڈیشننگ اور کلائمیٹ کنٹرول سلوشنز کی مکمل رینج کا تجربہ حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر کمپنی نے اپنی 2026 پروڈکٹ لائن اپ بھی پیش کی، جس میں جدید توانائی بچت والی روم ایئر کنڈیشنرز (RA)سیریز اور AIو IoTٹیکنالوجی سے مزین VRV Alphaسیریز شامل ہے۔ڈائیکن انڈیا کے مطابق نئی روم AC رینج کو بیورو آف انرجی ایفیشنسی (BEE) کے 2026 اسٹار ریٹنگ معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد کم توانائی خرچ کے ساتھ بہتر کارکردگی فراہم کرنا ہے۔نئی رینج میں ڈائیکن کی پیٹنٹڈ Streamer Discharge ٹیکنالوجی، Swing Compressor، اسمارٹ IoT کنیکٹیویٹی، DNNSاینٹی کورروشن کوٹنگ اور ہائی ایمبینٹ پرفارمنس ٹیکنالوجی شامل ہیں، جو 54ڈگری سیلسیس تک کے درجہ حرارت میں بھی موثر کولنگ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ نئی 5 اسٹار انورٹر ماڈلز پر مبنی AC رینج میں کم شور، تیز کولنگ اور بہتر توانائی بچت جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو جدید صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔