عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دوردرشن کیندر سری نگر کے ڈائریکٹر نیوز قاضی سلمان اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو سری نگر نے کل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو نشہ مکت جے اینڈ کے ابھیان اور مختلف سرکاری سکیموں اور مہمات کے بارے میں بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پھیلانے کے سلسلے میں دوردرشن کے ذریعے چلائے جارہے پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا۔