سرینگر// محکمہ آثار قدیمہ،عجائب گھر و آرکائیوز کے ڈائریکٹر محمد شفیع زاہد کو’راشٹریہ گورو ایوارڑ‘ سے سرفراز کیا گیا۔نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں میں انٹرنیشل فرنڈ شپ سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران محمد شفیع زاہد کو ایوارڑ سے نوازا گیا۔اس موقعہ پر مختلف ریاستوں کے دانشوروں اور ممبران پارلیمان کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ سوسائٹی کی طرف سے بھارت میں مختلف میدانوں میں کارہائے نمایا ںکام کرنے والوں کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔محمد شفیع زاہد کو آثار قدیمہ کے میدان میں پیشہ وارانہ اور غیر معمولی سرگرمیاں انجام دینے کے عوض تعریفی اسناد اور مومنٹو پیش کیا گیا۔ زاہد نے ماہر آثار قدیمہ کے طور پر لیتہ پورہ پلوامہ میں بدھ مت کی جگہوں کھوج کی جبکہ وتہ ناگ کوکرناگ،چرار شریف اورنونر بڈگام میں میں تانبے کے سکوں کی کھوج میں بھی اپنا رول ادا کیا۔