بیجنگ //چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی امریکا کی 2 بڑی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چین نے امریکا کی 2 کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور رتھیون ٹیکنالوجیز پر تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب چین نے امریکی کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔چین کی جانب سے یہ پابندیاں 7 فروری کو ہونے والے معاہدے کی وجہ سے لگائی گئی ہے جو امریکا اور تائیوان کی کمپنیوں کے درمیان ہوا تھا۔ اس معاہدے میں تائیوان کو 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا معاملہ طے پایا تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلحہ کی فروخت نے چین امریکا تعلقات، چین کے قومی سلامتی کے مفادات اور ا?بنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔