بیجنگ //چین کے شمال مشرقی صوبے ہیئلونگ ڑیانگ میں ایک کیمیائی پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 12:46 بجے اینڈا شہر کے ایک کیمیکل پلانٹ میں پیش آیا۔دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی ، جسے اس دن صبح تک بجھایا نہیں جاسکا۔