چین میں 132 مسافروں کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ

ناننگ// جنوبی چین کے گوانگشی زوانگ علاقے میں پیر کی سہ پہر ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 132 مسافر سوار تھے۔
 
حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے حکام نے بتایا کہ کنمنگ سے گوانگزو جانے والا چینی ایسٹرن ایئرلائن کا بوئنگ 737 صوبہ ووزو شہر کے ٹینگزیان میں گر کر تباہ ہو گیا اور پھر اس میں آگ لگ گئی۔
 
چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ 132 افراد میں سے 123 مسافر اور عملے کے نو اراکین تھے۔ تاہم اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔