یواین آئی
بیجنگ//چین کے صوبے گانسو میں کل6.2کی شدّت سے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ گانسو میں 113اور ہمسایہ صوبے شنگھائی میں 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ چین زلزلہ مرکز CENC نے 18 دسمبر کو نصف شب سے ایک منٹ قبل 6،2 شدت کے زلزلے کا اعلان کیا تھا۔ زلزلے کا مرکز جیشیشان باوآن ڈونشیانگ اور سالار میں تھا۔زلزلے کی وجہ سے ہمسایہ علاقوں میں کثیر تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے اور بجلی، پانی، رسل و رسائل اور مواصلات جیسے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ا ور 87 ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔علاقے میں درجہ حرارت منفی 14 ہونے کی وجہ سے امدادی کام متاثر ہو رہے ہیں۔