بیجنگ//یو این آئی// چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ علاقوں میں شدید برف باری کے امکان کے پیش نظر بلیو الرٹ جاری کیا ہے ۔چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے کہا کہ جمعرات کی صبح تک گانسو، شانسی، ہینان اور ہوبی کے کچھ حصوں میں تین سے چھ سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے ۔حکام نے خبردار کیا کہ بعض علاقوں میں آٹھ سینٹی میٹر سے زیادہ برف پڑ سکتی ہے ۔موسمیاتی مرکز نے لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دیا ہے اور مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سڑکوں، ریلوے ، بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔چین میں موسم کی وارننگ کے چار درجے کا نظام ہے جس میں سرخ(ریڈ)رنگ سب سے زیادہ شدید ہے ، اس کے بعد نارنجی (اورینج)، پیلا (ییلو) اور نیلا( بلیو) انتباہات کی شدت کو واضح کرتا ہے ۔ادھر ترکی اور یونان میں شدید برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔