بیجنگ/چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ میں کم از کم 140 افراد دب گئے ہیں۔میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈ میں کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ ہوئی۔حکام نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔