نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی سرحد پر تناؤ کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میںبڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں اور غیریقینی صورتحال کو تقویت مل رہی ہے ۔راہل گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہاکہ ’بحران کے اس دور میں چین کی سرحد کے حالات کے سلسلے میں حکومت کی خاموشی سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے۔حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ سرحد پر ہوکیا رہا ہے انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ’چین کے ساتھ سرحد پر حالات کو لے کر حکومت کی خاموشی سے بحران کے وقت بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں اور غیریقینی صورتحال کو تقویت مل رہی ہے’۔ راہل گاندھی نے کہاکہ’حکومت کو سامنے آکر واضح کرنا چاہئے اور جو ہو رہا ہے، اس کے بارے میں ہندوستان کو بتانا چاہئے’۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کے عوام کو صاف صاف بتانا چاہئے کہ سرحد پر ہوکیا رہا ہے ۔’’واضح رہے کہ لداخ سے لے کر سکم تک چین کی سرحد پر اس ماہ کی شروعات سے تناؤ کے حالات ہیں اور دونوں طرف سے فوجیوں کی طرف سے پتھراؤ کے واقعات اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔